امیگریشن اینڈ نیشنیلٹی ایکٹ(INA)  221 (g) کے تحت درخواست مسترد کردی گئی

اس صفحہ پر:


عمومی جائزہ

سیکشن (g) 221 کے تحت نامنظوری کا مطلب ہے کہ درخواست میں مطلوبہ معلومات دستیاب نہیں ہیں یا یہ کہ درخواست میں مزید انتظامی کارروائی درکار ہے۔ آپ کا انٹرویو لینے والا قونصلر آفیسر آپ کو انٹرویو کے اختتام پر بتائے گا کہ آپ کا کیس کو (g) 221 کے تحت نامنظور کیا جا رہا ہے ۔ آفیسر یا تو آپ کو بتائے گا کہ یہ کیس انتظامی کارروائی سے گزرے گا یا آپ کو اضافی معلومات جمع کروانے کے لئے کہے گا۔

اگر آپ سے مزید معلومات درکارہوئی تو قونصلر آفیسر آپ کو یہ معلومات جمع کروانےکا طریقہ بتائے گا ۔ اگرآپ کے ویزا کی درخواست کو سیکشن (g) 221 کے تحت نامنظور کیا جا تا ہے ، تو آپ کو ویزا کی نامنظوری کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے ایک تحریری خط دیا جاتا ہے اور آپ کےپاس دستاویزات جمع کروانے کے لئے درخواست دینے کی تاریخ سے 12 ماہ تک کا وقت ہوتا ہے ، نئی درخواست دئے بغیراور ویزا درخواست کی نئی فیس ادا کیے بغیر ۔ اگر آپ ایک سال کے اندر اندر درخواست کی گئی دستاویزات جمع نہیں کراتے تو ، آپ کی درخواست کو امیگریشن اینڈ نیشنیلٹی ایکٹ کے سیکشن (g) 203 کے تحت ختم کیا جاسکتا ہے۔

اگر سفارتخانہ یا قونصل خانے آپ سے اضافی معلومات یا دستاویزات کی درخواست کرتا ہے تو آپ کولازماً ان دستاویزات کو CGI دستاویز جمع کرانے کے دفتر میں جمع کرانا ہونگے۔ اس ویب صفحہ میں سفارتخانے یا قونصل خانے میں دستاویزات جمع کروانےکا طریقہ بتایا گیا ہے۔

دیگرمعلومات

کچھ ویزا درخواستوں کو سیکشن (g) 221 کے تحت مسترد کردیا جاسکتا ہے کیونکہ ان میں مزید انتظامی کارروائی درکار ہوتی ہے۔ آپ کا انٹرویو لینے والا قونصلر آفیسر آپ کو انٹرویو کے اختتام پر بتائے گا کہ آپ کے کیس کو (g) 221 کے تحت مزید انتظامی کارروائی کی وجہ سے نامنظور کیا جا رہا ہے ۔ انتظامی کارروائی کی مدت ہر کیس کے انفرادی حالات کی بنیاد پر مختلف ہوگی۔ سوائے ہنگامی سفر کی صورتوں میں (یعنی سنگین بیماری ، چوٹیں ، یا آپ کےقریبی اہلخانہ کی اموات) انتظامی کارروائی کی حیثیت کے بارے میں معلومات کرنے سے پہلے، درخواست دہندگان کو انٹرویو کی تاریخ یا اضافی دستاویزات جمع کرنے کی تاریخ سے کم سے کم 180 دن انتظار کرنا چاہئے ، جو بھی بعد میں ہو۔

آپ اپنے انٹرویو کا مقام اور اپنا کیس نمبر داخل کرکے یہاں اپنے امیگریشن ویزا درخواست کی حیثیت کو چیک کرسکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کا کیس نامنظور حیثیت میں رہے گا جب تک کہ قونصلر آفیسر اس نتیجے پر نہیں آتا کہ آپ اپنے ویزا کے اہل ہیں۔